۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ہندوستان کے ۲۰ سے زائد شہروں میں  مسلمانوں کا احتجاج

حوزه/ مسلمانوں کے ساتھ مسلسل ہورہی زیادتی اور امتیازی سلوک سے تنگ آکر مسلم نوجوانوں نے گذشتہ کل ہندوستان کے تقریبا بیس سے زائد شہروں میں یوم مزاحمت مناتے ہوئے احتجاج اور یکساں شہری حقوق دینے کا مطالبہ کیا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ مسلسل ہورہی زیادتی اور امتیازی سلوک سے تنگ آکر مسلم نوجوانوں نے گذشتہ کل ہندوستان کے تقریبا بیس سے زائد شہروں میں یوم مزاحمت مناتے ہوئے احتجاج اور یکساں شہری حقوق دینے کا مطالبہ  کیا.

دہلی میں پارلیا مینٹ اسٹریٹ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں کے بیس سے زائد شہروں میں آج ایک ساتھ ‘ووٹ ہمارا بات ہماری’ ، ‘سبھی شہری برابر ہیں’ کے ہیش ٹیگ کے پلے کارڈ لیے مسلم نوجوان جمع ہوئے اور ملک میں حالیہ کچھ برسوں میں مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کی “Day of Resistance”   منایا  اور اپنے شہری حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کیا ۔

مظاہرین کے اہم مطالبات تھے کہ ہندوستان کا ہر شہری برابر کے معاوضے اور احترام کا حق دار ہے۔ ہندوستان کا ہر شہری کو انصاف کے حصول کا برابری کا حق ہے۔ہمارے معاشی حقوق کا احترام ہو۔ ہمارے تعلیمی حقوق کا احترامہمارے جینے کے حق کا احترام ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .